نواز شریف نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا، توہین عدالت کی کارروائی ان کے خلاف ہونی چاہیے۔ چوہدری شجاعت حسین
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہیں نہیں لکھا کہ یوسف رضا گیلانی وزیراعظم نہیں رہے، وزیراعظم سزا یافتہ اس وقت ہوں گے جب اپیل کا فیصلہ آئے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف سیاست نہیں کررہے بلکہ موقع سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ توہین عدالت کی اصل کارروائی شریف برادران کے خلاف ہونی چاہیے۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون سے کوئی رابطہ ہے اور نہ ہی کوئی اتحاد ہوگا۔ عام انتخابات پہلے یا بعد میں نہیں بلکہ اپنے وقت پر ہونگے۔