پاکستان تحریک انصاف کے بیسویں یوم تاسیس کے موقع پر اندرونی اختلافات کی باتیں اٹھیں تو کپتان نے فوری ایکشن لیا،لیکن عمران خان کے منع کرنے کے باوجود لاہور سے کارکن دو قافلوں کی صورت میں اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے تھے، اب پھر لاہور جلسے سے پہلے تحریک انصاف کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں،پارٹی اختلافات کے باعث چودھری سرور نے برطانیہ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے بعد تحریک انصاف میں پھوٹ پڑنے کے حوالے سے شکوک وشبہات بڑھ گئے ہیں، قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری سرور برطانیہ میں بیٹےکےالیکشن کےسلسلےمیں برطانیہ جا رہے ہیں، لیکن پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری سرور اور شاہ محمود قریشی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرچکے تھے، پارٹی کےدیگر رہنما بھی شاہ محمود قریشی کے فیصلوں سے نالاں ہیں،مرکزی قیادت میں اختلافات پر کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس سے حکومت کے خلاف چلنے والی تحریک متاثر ہو سکتی ہے لہذا تمام رہنماؤں کو ایک پیج پر اکٹھے ہو کر عمران خان کا ساتھ دینا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج لاہور کا رخ کر رہے ہیں، کپتان دورہ لاہور کے دوران یکم مئی کو ہونے والے جلسے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیں گے
پی ٹی آئی کی جانب سے کرپشن مکاؤ ملک بچاؤ تحریک کے آغاز کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج لاہور کا دورہ کر رہے ہیں، دورہ لاہور کے دوران عمران خان یکم مئی کو لاہور میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیں گے، اس کے علاوہ وہ جلسے کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے،،
ذرائع کے مطابق دورہ لاہور کے دوران عمران خان پارٹی رہنماؤں میں پائے جانے والے اختلافات کو بھی دور کرنے کی کوشش کریں گے، پاکستان تحریک انصاف میں دھڑا بندی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، جس کے باعث کارکنوں میں بھی تشویش پائی جا رہی ہے ۔