بھارت کی معروف کاروباری شخصیت سجن جندال کی وزیراعظم سے غیر اعلانیہ ملاقات کا انکشاف ۔۔۔
بیک ڈور ڈپلومیسی یا ذاتی دوست سے ملاقات۔۔۔ بھارت کی معروف کاروباری شخصیت سجن جندال پاکستان آئے۔۔ وزیراعظم سے ملے اور واپس چلے گئے۔۔ کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔۔ دفتر خارجہ بھی ملاقات سے لاعلم رہا۔۔۔ سجن جندال کا شماراسٹیل انڈسٹری کے ٹائیکون میں ہوتاہے۔وہ بھارت کے سیاسی حلقوں میں خاصا اثر ورسوخ رکھتے ہیں۔ نریندر مودی کے دورہ پاکستان میں بھی سجن جندال کا نام لیا گیا تھا جن کی کوششوں سے مودی نے پاکستان کا مختصر دورہ کیا۔۔ ذرائع کے مطابق سجن جندال نے وفد کےہمراہ وزیراعظم نوازشریف سے مری میں ملاقات کی۔ یہ اطلاعات بھی زیر گردش ہیں کہ بھارتی وفد نے نریندرمودی کاخصوصی پیغام وزیراعظم کوپہنچایا۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔۔ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کےموقع پروزیراعظم نوازشریف اورنریندر مودی کی ملاقات پہلا ہدف ہے۔۔ جس کے بعد مذاکرات کی بحالی کا راستہ ہموار ہونے کا امکان ہے۔۔ تاہم سرکاری ذرائع سے ملاقات کی تفصیلات سامنے آنے تک قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔۔ دوسری جانب مریم نواز نے وزیراعظم نواز شریف سے سجن جندال کی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ سجن جندال وزیراعظم کے پرانے دوست ہیں اور یہ ملاقات ہرگز خفیہ نہیں تھی۔۔ اس ملاقات کو سیاق و سباق سے ہٹا کر نہ پیش کیا جائے۔۔۔