میجر شبیر شریف شہید کا چوہتر واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے
میجرشبیراٹھائیس اپریل انیس سو تینتالیس کو کنجاہ ضلع گجرات میں پیدا ہوئے، بطور کیڈٹ کاکول اکیڈمی سے اعزازی شمشیر حاصل کی، انھوں نے پاک فوج کے 3 اعلیٰ ترین اعزازبھی حاصل کئے۔سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی اور اکہتر کی جنگ میں دشمن کو ناکوں چنے چبوانے والے میجر شبیرشریف وہ واحد شخصیت ہیں جنھیں نشان حیدر اور ستارہ جرات سے نواز گیا تین دسمبر 1971 میں میجر شبیر شریف شہید کی قیادت میں سلیمانکی سیکٹر میں فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی ایک کمپنی کو بند پر قبضہ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، پوزیشن تک پہنچنے کے لئے پہلے دشمن کی بارودی سرنگوں کے علاقے سے گزرنا تھا۔ معرے میں دشمن کے درجنوں فوجی مارے گئے اور اٹھائیس قیدی بنالئے گئے، دشمن کے چار ٹینک بھی تباہ ہوئے۔ چھ دسمبرکو بھارتی ٹینک کا گولہ لگنے سے میجر شبیر شریف شہادت کے رتبے پر فائض ہو گئے۔ میجر شبیر شریف شہید کو ان کے لازوال کارنامے پر نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔