بھکر دریا خان کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا
بھکر دریا خان کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کبیروالا میں تھانہ عبدالحکیم کے علاقے دھرم پورہ میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بتیس گھروں کی تلاشی لی۔ کارروائی میں باسٹھ افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ۔سرچ آپریش کے دوران آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کیا گیا۔ دنیاپور میں پولیس،ایلیٹ فورس اورحساس اداروں نے تھانہ سٹی کی حدودمیں سرچ آپریشن کے دوران بیس گھروں کی تلاشی لی اور بیالیس افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی۔ سرچ آپریشن کے دوران دو اشتہاری ملزمان سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔