مقدونیہ کے دارالحکومت سکوپیہ میں ا سپیکر پارلیمنٹ کے انتخاب کے بعد مظاہرین نے پارلیمان پر دھاوا بول دیا
مقدونیہ میں مظاہرین نے پارلیمان پر دھاوا بول دیا ملک کے سیاسی حالات دسمبر میں ہونے والے متنازع انتخابات کے بعد سے بحران کا شکار ہیں، حالیہ بحران کا سلسلہ دو سال قبل ایک فون ٹیپ سکینڈل کے بعد سے شروع ہوا، اپوزیشن رہنماؤں نے البانوی نسل کے ساتھ اتحاد قائم کیا،، اور حکومت مخالف مظاہرے شروع کیے، واضح رہے کہ مقدونیہ کی ایک تہائی آبادی البانوی نسل سے تعلق رکھتی ہے، دھاوا بولنے والوں میں 200 کے قریب نقاب پوش مظاہرین شامل تھے اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائر کیے اور سیاست دانوں کو پالیمان کی عمارت سے نکالا۔