امریکا جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لئے سہولت کار کا کردار ادا کرے:اعزاز چوہدری
ہارورڈ کینیڈی اسکول میں خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی تمام انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے۔ امریکا خطے میں قیام امن کیلئے پہلے سے بہتر کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے، پاکستان اور امریکا کے تعلقات وسیع مفاد میں ہیں،،معمولی تنازعات سے تاریخی پاک امریکی تعلقات کمزورنہیں ہوسکتے۔سفارتکاری باہمی معاملات کےحل کامؤثراورآسان طریقہ ہے، انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں مستحکم امن کیلئے امریکہ کے مفاہمانہ کردار کی اس وقت اشد ضرورت ہے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت بھارت کشمیریوں سے مذاکرات کی بجائے ان کا قتل عام کر رہا ہے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، اعزاز چودھری نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پر عزم ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان نے تاریخی قربانیاں دیں