ڈونلڈ ٹرمپ نےایک بار پھر خبردار کیا ہےکہ شمالی کوریا کے بچگانہ رویےکی وجہ سےایک بڑی جنگ چھڑسکتی ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر شمالی کوریا پر برس پڑے، ٹرمپ نے خبردار کر دیا کہ ایک بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے ،ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کے ساتھ حالات میں بہتری کا کوئی سیاسی حل نظر نہیں آرہا ، ٹرمپ نے اس سلسلے میں چینی صدر زی جن پنگ کی تعریف کی اور کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں، ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس بحران کو سفارتی سطح پر حل کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ کافی مشکل عمل ہے اور اس پر بڑا بلکہ کافی بڑا تنازع بھی ممکن ہے،، شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کے بارے میں امریکی صدر نے کہا: 'وہ تو ابھی 27 برس کے ہیں ، اتنی کم عمر میں کم جانگ اُن کے لیے شمالی کوریا کا اقتدار سنبھالنا کافی مشکل ہوگا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ وہ مناسب رویہ اپنائیں گے، حال ہی میں امریکہ نے بھی خطے میں ایک جنگی جہاز اور آبدوز کو تعنیات کیا ہے،اس نے جنوبی کوریا میں اپنے تھاڈ اینٹی میزائل نظام کو بھی نصب کیا ہے جس سے شمالی کوریا میں شدید غصہ ہے۔