شہباز شریف عمران کیخلاف عدالت جانے کا شوق پورا کر لیں۔ محمود الرشید
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف عمران کیخلاف عدالت جانے کا شوق پورا کر لیں، وہ پہلے بھی عمران خان کیخلاف عدالت گئے اور منہ کی کھانا پڑی ۔ جمعہ کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاض پیرزادہ کا استعفی ن لیگ کی بوری میں پہلا سوراخ ہے ، ن لیگ کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے ۔ میاں محمد الرشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اگر دس ارب روپے کی پیشکش کی بات کی ہے تو ان کے پاس ثبوت بھی ضرور ہوں گے ۔