عمران خان کو 10 ارب کیا دس روپے کی آفر نہیں ہوسکتی۔ یہ اداروں کو دباؤ میں لانے کیلئے ایسا کہہ رہے ہیں:رانا ثنا اللہ
لاہورمیں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کپتان پر کڑی تنقید کی۔ کہا پی ٹی آئی اداروں کو دباؤ میں لانا چاہتی ہے۔انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بہت اچھالا ۔عمران خان کو دس ارب کیا دس روپے بھی نہیں دیئے جاسکتے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کینٹنر پر چڑھ کو قوم کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد کو جلسہ غیر قانونی اور گھٹیا سیاست پر مبنی ہے وزیراعظم سے بھارتی تاجر سجن جندال کی ملاقات کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں لوگوں کے ذاتی تعلقات ہوتے ہیں۔ سجن جندال وزیراعظم سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ کچھ لوگ اپنے مقاصد کےلیے اس منصوبے کی مخالفت کررہے ہیں۔