مک بھر میں ساڑھے تین لاکھ شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ،ایک لاکھ ستر ہزار شناختی کارڈز کو کینسل کر دیا, وزیر داخلہ چودھری نثار
وزیرداخلہ چودھری نثار نے کراچی کے نارتھ ناظم آٓباد اور ڈی ایچ اے میں نادرا سنٹرز کا افتتاح کردیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ تیسرا میگا سینٹر مئی کے مہینے میں سائٹ ایریا میں بنایا جائے گا،،نادرا کے نظام میں شفافیت لانے کے لیے مزید اقدامات کریں گے،چیئرمین نادرا سے کہا ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں، ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے ساڑھے تین لاکھ شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ہیں،،ایک لاکھ ستر ہزار شناختی کارڈ کو کینسل کیا گیا ہے جبکہ ڈیڑھ لاکھ سناختی کارڈ تصدیق کے بعد دوبارہ بحال کیے جارہے ہیں،وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ صرف عمارتیں بہتر کرنے سے سسٹم میں بہتری نہیں آتی، چیئرمین نادرا سے کہا ہے ادارے میں بدتمیزاورنااہل عملے کی گنجائش نہیں ہے میڈیا بھی اس سلسلے میں رہنمائی کرے