برطانیہ کے شہر برمنگھم مسجد کے باہر کار نے لوگوں کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں2 افراد زخمی ہوگئے
پولیس کے مطابق واقعہ برمنگھم کی شاہ جلال مسجد کے باہرنماز جمعہ کے بعد پیش آیا ، دونوں زخمیوں کی عمریں 20برس کےقریب ہیں اور ان میں سےایک کےسرمیں چوٹ آئی ہے جبکہ دوسر ا زخمی حالت میں بھی چلنے کے قابل تھا۔پولیس کا کہناہےکہ سلور رنگ کی کارکے ڈرائیورکوتاحال گرفتارنہیں کیاجاسکاجبکہ وہ واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں تاہم واقعہ میں دہشت گردی کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔
دوسری جانب رکن پارلیمنٹ شبانہ محمودنے کہا ہے کہ شاہ جلال مسجد واقعہ سےکمیونٹی میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے۔