بلاول کا خاندانی پس منظرشاندار ہے جبکہ عمران نے کرکٹ میں جواء، بال ٹیمپرنگ اور سیاست میں شدت پسندی متعارف کرائی: نیئر بخاری
پیپلز پارٹی کےسیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے چیئرمین تحریک انصاف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران نیازی اپنی زبان پر قابورکھیں، شہید محترمہ کی وصیت قوم کے لئے مشعل راہ ہے، انکا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا شاندار خاندانی پس منظر ہے، عمران نیازی نے کرکٹ میں جوا اوربال ٹمپرنگ متعارف کرائی جبکہ سیاست میں بھی شدت پسندی کو فروغ دیا، وہ تو قومی اسمبلی کی تنخواہ بھی حلال کرکے نہیں کھاتے، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ 2018ء کے انتخابات میں جعلی خان کےغبارے سے ہوا نکال دینگے، طالبان کو شکست دیدی اب طالبان خان کی باری ہے،