بجٹ میں کوئی نئے ٹیکس نہیں لگائے، جی ڈی پی کی گروتھ گیارہ فیصد ہوگی: مفتاح اسماعیل
پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ برآمدات پیکج کو تین سال تک بڑھانے کے لیے کمیٹی بنائی گئی ہے، یکم جولائی کو پٹرولیم لیوی نہیں بڑھے گی، جی ڈی پی کی گیارہ فیصد گروتھ ہوگی،، نئےٹیکس دہندگان کوٹیکس نیٹ میں لانےکی کوشش ہے،بجٹ کے بعد کسی محکمے کے اخراجات نہیں بڑھیں گے، بجٹ میں کوئی نئے ٹیکس نہیں لگائے،تیس جون تک زرمبادلہ کےذخائرمزید بڑھ جائیں گےپریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر خصوصی ہارون اختر کا کہنا تھا کہ بجٹ کےلیے وزیراعظم نے بھی ہمارا ساتھ دیا،،، تنخواہ دار طبقے کیلیے ٹیکس مراعات دی ہیں،بجٹ کےبعدکسی بھی سرکاری محکمے کےاخراجات نہیں بڑھیں گے، خوشی ہے کہ ایف بی آرکا ریونیو دگنا کر کےجارہےہیں، نئی گاڑی خریدنےکیلئےفائلرہوناضروری ہوگا،چالیس لاکھ سے زائد کی جائیداد خریدنے کیلئے بھی ٹیکس فائلر ہونا لازمی ہوگاہارون اختر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےمقامی صنعت کوتحفظ دیناہے،ایل این جی، کمپیوٹرز، ڈیری پرسیلزٹیکس کم کیاہے، سگریٹ ، سیمنٹ،اسٹیل پرایکسائزڈیوٹی بڑھائی ہے،موجودہ حکومت کی کوششوں سےصوبوں کو2300ارب دیئے جائیں گے