ن لیگ غیر قانونی ہتھکنڈوں سے باز آجائے، حالات خراب ہوئے تو ذمہ داری شہباز شریف انتظامیہ پر ہو گی، شفقت محمود
چیئرمین سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمودنے کہاکہ مینار پاکستان پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے جارہا ہے، شہر میں ن لیگ کے کارکن اور انتظامیہ پی ٹی آئی کے بینرز اتار رہی ہے،ہمارے کارکنوں کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو قانون کی گرفت میں آنے کے بعد جمہوری اقدار یاد آگئے ہیں۔شفقت محمودنے کہاکہ جلسے میں آنے والے قافلوں کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں، حالات کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی،اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ جلسے میں قائدین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کے لیے فلائنگ کلب انتظامیہ کو فیس جمع کرائی ہے مگر ڈی سی لاہور این او سی جاری نہیں کررہے ، ن لیگ شہر میں ہنگامے کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔فلائنگ کلب پیسے جمع کروانے کے باوجود ڈی سی فون نہیں اٹھا رہا، جہاز کے ذریعے قائدین پر پھولوں کی پتیاں اور پمفلٹ پھینکنے ہیں،بینرز اتارے جارہے ہیں اور فلوٹس پر حملے بھی کیے گئے ہیں,پارٹی رہنماوں نے دعوی کیا ہےکہ مینار پاکستان جلسوں کی تاریخ کے سب ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے، لاکھوں لوگ اتوار کو مینار پاکستان پہنچیں گے،