پاکستان مسلم لیگ ن نے عوام کو کام کر کے دکھایا, جولوگ ٹیکس نہیں دیتےوہ بجٹ کےخلاف ہیں ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
حیدرآباد میں گیس پروسیسنگ فیسیلٹی یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اہم قومی منصوبےکےافتتاح اورتکمیل پرخوشی ہے ، پاکستان مسلم لیگ ن نے عوام کو کام کر کے دکھایا ،، فیصلہ جولائی میں آجائے گا ،، عوامی خدمت مسلم لیگ ن کی حکومت کا طریقہ کار ہے ، موجودہ حکومت نے نہ صرف پہلے کےمنصوبےمکمل کیےبلکہ نئےمنصوبےبھی لگائے،، جووعدےکیےگئےان کوپوراکیا جارہا ہے،پہلی بار ایل پی جی کےمنصوبےسیاسی رشوت کےطورپراستعمال نہیں ہوئے،، بہت سےلوگ سندھ میں ترقی کےدعوے دار ہیں،مگرکام مسلم لیگ ن نے ہی کیا،، 65 سالہ تاریخ میں جوکام نہیں ہوئے وہ ہماری حکومت نے کیے ہیں،،
وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں گیس کےمعیارکوبہتربنانےکیلئےتوجہ نہیں دی گئی،، پچھلی حکومتوں میں قومی منصوبے پورے نہ ہونے سے اربوں کانقصان ہوا،، کراچی میں آج دہشت گردی کامکمل خاتمہ کر دیا ہے ،، کراچی میں لوگ2013میں اپنےگھروں سے نکلتے ہوئےگھبراتےتھے،، لیکن آج ہوٹلوں میں جگہ نہیں ملتی ،بجٹ پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کل قومی اسمبلی میں عوام دوست بجٹ پیش کیاگیا، جولوگ ٹیکس نہیں دیتےوہ بجٹ کےخلاف ہیں ،، یہ بجٹ پاکستان کے مسائل کاحل ہے ،، حکومت ٹیکس چوروں کا پیچھا کرے گی ،، جب حکومت ملی تو خزانے خالی تھے ،وزیراعظم نے کہا کہ اخباروں میں باتیں کی جاتی تھیں کہ حکومت اپنا دورمکمل نہیں کریگی،، لیکن حکومت کو عوام نے حق دیاکہ وہ چھٹا بجٹ پیش کریں،، تھرکاکوئلہ زمین میں ہی رہتااگرحکومت کوشش نہ کرتی،، ناقدین کوچیلنج ہےبجلی گیس سمیت کسی بھی منصوبے پرمناظرہ کرلیں،، ہم جیسا کام نہیں ملے گا