پاکستان اور بھارت کےڈی جی ایم او کے درمیان ہاٹ لائن رابطہ دراندازی کابہانہ بناکربھارت سرحد پربیگناہ شہریوں کونشانہ بنارہاہے۔ایسے اقدامات امن کیلئے خطرناک ہیں
پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے ڈی جی ایم او نےبھارت کی جانب سےجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کامعاملہ اٹھایا۔انکاکہناتھا کہ دراندازی کا بہانہ بناکر بھارت ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اب تک ایک سو بارہ خواتین اوربچوں سمیت دوسو انیس بیگناہ شہری شہید اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیاں غیرپیشہ ورانہ اور غیراخلاقی ہیں۔ بھارتی اقدامات امن کیلئے خطرناک ہیں۔ ہندوستانی رویے سے ایل او سی پر کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔ پاکستانی ڈی جی ایم او کا مزید کہنا تھا کہ بھارت الزام تراشی کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکے۔ ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر قیام امن کیلئے بھارت جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔۔