نوازشریف اندرون ملک علاج معالجے کی بہترین سہولیات سے استفادہ کرسکتے ہیں:ڈاکٹر فردوس
اطلاعا ت ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ نوازشریف اپنی بیماری کو بیرون ملک جانے کے لئے ایک بہانے کے طورپراستعمال کررہے ہیں اورپھر وہ واپس نہیں آئیں گے۔ ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوازشریف اندرون ملک کسی بھی ہسپتال میں دستیاب علاج معالجے کی بہترین سہولیات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی تبدیلی کے حوالے سے افواہیں پھیلارہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سونپے گئے کسی بھی عہدے پرکام کرنے کے لئے تیارہیں۔