امریکہ اورافغانستان کاافغان دھڑوں کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زور

امریکہ اورافغانستان نے افغان دھڑوں کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زوردیاہے۔ افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زادنے کابل میں افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات میں انہیں اپنے بیرونی دوروں اورافغانستان میں ا من کے لئے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ افغانستان میں طویل خانہ جنگی کاحل چاہتے ہیں۔خلیل زاد کے اپنے دورے پرروانہ ہونے سے پہلے امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ دوحہ میں وہ اہم قومی سلامتی کے امورپراتفاق رائے کے لئے طالبان کے ساتھ مشاورت کریں گے اور اُن پر زوردیں گے کہ وہ افغان دھڑوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اپنی شمولیت کو یقینی بنائیں۔