سوڈان:فوجی حکمرانوں اورحزب اختلاف کے اتحادنے مشترکہ عبوری کونسل کی باضابطہ تشکیل پراصولی اتفاق کیا
سوڈان میں فوجی حکمرانوں اورحزب اختلاف کے اتحادنے مشترکہ عبوری کونسل کی باضابطہ تشکیل پراصولی اتفاق کیاہے۔ یہ اتفاق رائے ملک میں فریقین کے درمیان پہلے باضابطہ مذاکرات میں ہوا جہاں حز ب اختلاف کے گروپ اورمظاہرین اس ماہ کے شروع میں سابق صدرعمرالبشیر کی معزولی کے بعد سے فوری طورپرسویلین حکمرانی کی واپسی کامطالبہ کررہے ہیں