پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون معاہدے پر دستخط

وزیراعظم عمران خان اور چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کی موجودگی میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور چینی وزیر ریلوے نے ایم ایل ون معاہدے پر دستخط کیے۔ واضح رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد چین کے 4 روزہ دورے پر وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔ دورہ چین کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی چینی صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ سے ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان کی چینی صدر اور وزیر اعظم سے بیجنگ میں الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ جس میں پاکستانی وفد کے ارکان بھی شریک تھے۔ ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت کو فروغ دینے اور تجارتی سرگرمیاں بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔