تحریک انصاف کے یوم تاسیس کیلئے کراچی میں جلسہ، تمام تیاریاں مکمل
کراچی: حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیس پر گلشن اقبال منگل بازار گرؤانڈ میں جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کے لیے شام 7 بجے کا وقت دیا گیا ہے جب کہ جلسے کی تشہیر کے لیے شہر بھر میں پینافلیکس آویزاں کیے گئے ہیں۔ پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ جلسے سے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ پولیس کے مطابق جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے لیے 260 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جب کہ یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کھلی رہے گی۔