پاکستان کا چین کے اشتراک سے کراچی تا پشاور ڈبل ٹریک ٹرین چلانے کا اعلان
پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے معاہدے ایم ایل ون پر دستخط کیے گئے ہیں۔ معاہدے پر دستخط پاکستان اور چین کے وزرائے اعظم نے کیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفت گو میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ریلوے کی تاریخ کا آج بڑا دن ہے، پاکستان ملک بھر میں چین کے تعاون سے ریلوے کے محکمے میں انقلاب لائے گا۔ منصوبوں سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نئے منصوبے کے تحت پشاور سے کراچی تک ڈبل ٹریک بنایا جائے گا، نئے ٹریک پر ٹرین کی اسپیڈ کم از کم 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی، 13 سال قبل میں نے اس منصوبے کی فیزیبلیٹی پر دستخط کیے تھے۔