چین پاکستان سے ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کررہا ہے، وزیراعظم
بیجنگ: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کوٹیکس سمیت دیگرمعاملات میں سہولتیں دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اک چین تجارت اورسرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرا چین کا پہلا دورہ بہتررہا جبکہ دوسرا دورہ بہترین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری شراکت داری میں تبدیل ہوچکی ہے، چین پاکستان سے ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کررہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان میں 60 فیصد سے زائد آبادی کی عمر30 سال سے کم ہے، نوجوان آبادی کی بنیاد پرپاکستان میں ٹیکنالوجی کے میدان میں بہت مواقع ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں5 سال کے دوران ایک ارب درخت لگائے گئے، ماحولیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے، دنیا کاماحول بدل رہا ہے، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 8 ممالک میں شامل ہے۔