چین کے ساتھ تجارتی معاہدے سے مقامی صنعت کو فروغ ملے گا، فرودس عاشق
اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی خصوصی معاون ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدے سے مقامی صنعت کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے گجرات میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایک صنعتی مرکز بن جائے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے ایک حکمت عملی وضع کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کوبہتر بنانے اور سماجی مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اُن سابقہ حکمرانوں کی نسبت ملک کے مفاد کو مقدم رکھتے ہیں ،جنہوں نے اپنے ذاتی اور کاروباری مفادات کے لئے غیرملکی دورے کئے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی آج وزیرآباد، سمبڑیال اور سیالکوٹ کاد ورہ کررہی ہیں