حکومت زرعی شعبے کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے، حافظ حفیظ الرحمن

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے تاکہ کاشتکاروں کے معیار زندگی میں مثبت تبدیلی لائی جاسکے۔ انہوں نے گلگت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں اقتصادی تبدیلی کے اقدامات پر مبنی منصوبوں پر اٹھارہ ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں جس کے تحت آٹھ لاکھ کنال بنجر اراضی زیر کاشت لائی جائے گی۔