وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ٹریفک نظام میں بہتری کے منصوبے پر عملدرآمد شروع

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ٹریفک نظام میں بہتری کے منصوبے پر عملدرآمد شروع گرین لین پر موٹر سائیکل اور بس کی تصاویر؛ سڑک کنارے بورڈز آویزاں:ترجمان دوسرے مرحلے میں کینال روڈ تا کلب چوک سبز لین بنائی جائیگی: ترجمان پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی لاہور 28 اپریل: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ٹریفک نظام میں بہتری کے منصوبے پر عملدرآمد کرنا شروع کردیااس حوالے شاہراوں پر موٹرسائیکل اور بس کیلئے الگ لین بنانے کے منصوبہ پر کام کا آغاز کردیا گیا۔پائلٹ پراجیکٹ کے طور پرمال روڈ چیئرنگ کراس کے دونوں اطراف سبز رنگ کی لین تیار کی گئی جبکہ دوسرے مرحلے میں کینال مال روڈ سے کلب چوک تک سبز لین بنائی جائیگی مال روڈ کے بعد کینال روڈ پر اس منصوبے پر عملدرآمد کیا جائیگا۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ٹریفک سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے منصوبے کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے ذریعے لاہور کی شاہراوں پر تیزرفتاراورآہستہ چلنے والی گاڑیاں جن میں موٹرسائیکل،بس،رکشہ،سائیکل ودیگرکم رفتارسے چلنے والی گاڑیاں شامل ہیں، ان کے لیے الگ لین بنا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھاجاسکے۔ اس ضمن میں ابتدائی طور پر گرین لین کا پائلٹ پراجیکٹ مال روڈ فیصل چوک لاہور سے شروع کیا گیا جس میں بسوں اور موٹر سائیکل کو مال روڈ پر بائیں لین میں چلنے کا پابند بنانے کی کوشش کی جائیگی۔ترجمان پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی کے مطابق شہریوں کی راہنمائی کیلئے ہر 60میٹر بعد 20میٹر طویل سبزلین بنائی جائیگی اورعوام کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے گرین لین پر موٹر سائیکل اور بس کی تصاویریں اور لین کو استعمال کرنے کے حوالے سے سڑک کنارے بورڈزبھی آویزاں کیے گئے ہیں۔