کراچی میں کرونا سے 4 افراد جاں بحق، محکمہ صحت سندھ
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کرونا وائرس سے مزید 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 82، 72، 69 اور 62 سال کے بزرگ کرونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ بھر میں 24 گھنٹے میں کرونا سے 53 مریض صحت یاب ہوئے، 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں 341 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، کراچی میں 275 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سندھ بھر میں کرونا کے 925 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور سندھ بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 85 ہوگئی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ بھر میں اب تک 43 ہزار 494 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، 24 گھنٹے میں 2 ہزار 733 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔