کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پرعملدرآمدضروری ہے:صدرعارف علوی
صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ کوروناوائرس سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر اور ہدایات پر عملدرآمدضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات رات اسلام آباد میں لہتراڑروڈپرواقع مختلف مساجدکے اپنے دورے کے دوران کہی۔صدرنے رمضان المبارک کے دوران باجماعت نمازاورصلوٰة التراویح کے دوران مساجد انتظامیہ کی طرف سے کئے جانے والے حفاظتی انتظامات کاجائزہ لیا۔انہوں نے کہاکہ مساجدکی انتظامیہ اورلوگوں کوبیس نکاتی قواعدوضوابط میں بتائے گئے حفاظتی اقدامات پرمل کر عملدرآمدکرناہوگا۔