جمعرات کو چاند خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
جدہ میں فلکیاتی علوم کی سوسائٹی نے بتایا ہے کہ 7رمضان جمعرات 30 اپریل کو چاند خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا- مملکت بھر میں کسی دوربین کے بغیر دیکھا جاسکے گا، جدہ فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زاہرۃ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ چاند رات کو گیارہ بجکر 39 منٹ پر مکہ مکرمہ کے افق پر نظر آئے گا، جس وقت چاند خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا اس وقت وہ 895151ڈگری کی اونچائی پر ہوگا، چاند 47.8فیصد روشن ہوگا اور سورج سے 387154 کلو میٹر کے فاصلے پر ہوگا۔