پسرور میں مکان کی چھت گرنے سے 11سالہ بچہ جاں بحق, 3بہنیں زخمی
سیالکوٹ : پسرور میں مکان کی چھت گرنے سے 11سالہ بچہ علی حسنین جاں بحق ہوگیا اور اس کی 3بہنیں سمیت 4افراد بھی زخمی ہوگئے۔ گاؤں ننگلیاں میں محنت غفوراحمد کے مکان کی چھت گری، ملبے تلے غفور اور چار بچے آکر شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 عملہ نے ملبہ سے بچے علی حسنین کی نعش اور چار زخمیوں 8سالہ فائزہ, 12سالہ روبی, 14سالہ مریم اوروالدغفوراحمد کو نکالااور نعش اورزخمیوں کوسول ہسپتال پسرورمنتقل کردیا گیا ، گھر کی چھت کس وجہ سے گری تحقیقات جاری ہیں۔