حکومت اور میڈیا کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ترجیح ہے،شبلی فراز
اطلاعات و نشریات کے وزیر سید شبلی فراز نے کہا ہے کہ ان کی ترجیح حکومت اور میڈیا کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ ملک کا تشخص بہتر بنانے حکومت کی پالیسیوں کو اجاگر کرنے اور اطلاعات کی وزارت کو پورے جذبے کے ساتھ اور وزیراعظم کے وژن کے مطابق جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزارت کے روایتی کردار میں پیشہ واوانہ جدت لانے کے ساتھ ساتھ اسے مزیدبا اعتبار بنایا جائے گا۔