گورنر کامخیر شخصیات پر نازک وقت میں غریب افراد کی مدد پر زور
خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے مخیر شخصیات پر زور دیا ہے کہ وہ آگے آئیں اور کورونا وائرس کے اس نازک وقت میں غریب افراد کی مدد کریں۔آج پشاور میں نادار افراد میں راشن کی تقسیم کے موقع پر انہوں نے کورونا وباء کے دوران غریبوں کی مدد پر مناسب توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔