سعودی عرب میں انکم ٹیکس کسی بھی قیمت پر لاگو نہیں ہو گا۔ محمد بن سلمان
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں انکم ٹیکس کسی بھی قیمت پر لاگو نہیں ہو گا۔ایک انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ریاستی آئل فرم آرامکو کے ایک فیصد شیئر کو فروخت کرنے کے لیے عالمی کمپنی سے بات چیت چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں انکم ٹیکس کسی بھی قیمت پر لاگو نہیں ہو گا، ان کے ملک میں بے روزگاری کی شرح 14 فیصد تھی جو کم ہو کر سال رواں کے دوران 11 فیصد تک آ جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ وبا کے باوجود مختلف شعبوں میں کامیابی کے اعداد و شمار بہترین ہیں۔