لاک ڈاؤن نہیں لگائیں گے چاہے لاشوں کے انبار لگ جائیں، برطانوی وزیراعظم
لندن : برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے کورونا لاک ڈاؤن اور اموات سے متعلق مبینہ بیان پر تنازع کھڑا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن نہیں لگائیں گے چاہے لاشوں کے انبار لگ جائیں ۔ اس بیان کے بعد بورس جانسن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور برطانوی اپوزیشن پارٹی کی جانب سے استعفے کا مطالبہ بھی کردیا گیا ہے ۔ دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم نے متنازع بیان کی تردید کر دی اور کہا کہ لوگ حکومت سے چاہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر نے پوری دنیا کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ۔عالمی سطح پر اس وقت کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد چودہ کروڑ پچہتر لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اس 31 لاکھ سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ بھارت اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے ۔ ہندوستان میں کورونا وائرس کی صورتحال گھمبیر صورت اختیار کر چکی ہے۔ ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی سے ہر طرف لاشیں، لواحقین کی دہاڑیں اور چیخ وپکار ہے۔ صرف ایک دن کے اندر اندر کورونا نے مزید 3285 شہریوں کی جان نگل لی ہے۔