خیبرپختونخوا کے 8 ہائی رسک اضلاع میں مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ
خیبر پختونخوا میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے ہائی رسک اضلاع میں مکمل لاک ڈاون کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے پھیلا کو روکنے کے لیے جن 8 اضلاع میں لاک ڈاون لگایا جارہا ہے ان میں پشاور، لوئر دیر، مردان، نوشہرہ، ملاکنڈ، چارسدہ اور صوابی شامل ہیں جبکہ مردان میں پہلے لاک ڈاون لگایا جا چکا ہے۔ ان اضلاع میں کورونا وائرس کے مثبت مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے لاک ڈاون کی سفارشات تیار کرلی ہیں، لاک ڈاون 2 مئی سے لگنے کا امکان ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ہوگا۔