جرمنی میں کورونا کے مزید 312 مریض انتقال کر گئے
جرمنی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے مزید تین سوبارہ مریضوں کا انتقال ہو گیا،جس کے بعد ملک میں کورونا کی وبا کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب بیاسی ہزار دو سو اسی ہو گئی ہے۔ برلن میں وبائی امراض کی روک تھام کے جرمن ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ نے بتایا کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کی مزید بائیس ہزار دو سو سے زائد نئی انفیکشنز ریکارڈ کی گئیں۔ یوں جرمنی میں اب کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد تینتیس لاکھ بتیس ہزار پانچ سو سے زیادہ ہو گئی ہے۔