نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ ، محمد رضوان ٹاپ ٹین بلے بازوں کی فہرست میں شامل
آئی سی سی نے ٹی 20 کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہے،قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان پہلی بار ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہو گئے ۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق محمد رضوان پانچ پوائنٹس ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ نئی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈمیلان پہلی پوزیشن پر بدستور موجود ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے ایرون فنچ براجمان ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔ بابر اعظم بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ آئی سی سی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔ بھارتی بلے باز لوکیش راہول ساتویں جبکہ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل آٹھویں ، مارٹن گپٹل نویں نمبر پر آگئے ہیں ۔