سیکرٹری کوآرڈی نیشن پنجاب اسمبلی عنایت اللہ گرفتار

پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک سے پہلے پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری کوآرڈی نیشن پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک کو حراست میں لے لیا ۔ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ عنایت اللہ لک کو گورنر ہاؤس کے سامنے سے پولیس نے حراست میں لیا، عنایت اللہ لک کو تھانہ گڑھی شاہو منتقل کر دیا گیا ۔عنایت اللہ عدالت جارہے تھے کہ پولیس نے ایکشن کیا ، بتایا نہیں گیا کہ عنایت اللہ لک کو کس مقدمے میں حراست میں لیا گیا،عنایت اللہ لاہور ہائیکورٹ میں دستاویز کے ساتھ پیشی کیلئے جارہے تھے ۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں عنایت اللہ لک عبوری ضمانت پر ہیں ۔