نیب نے فرح خان کے اثاثوں سے متعلق انکوائری کا آغاز کردیا
نیب نے فرح خان کے اثاثوں سے متعلق انکوائری کا آغاز کردیا قومی احتساب بیورو(نیب) نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان عرف فرح گوگی سے متعلق انکوائری کا آغاز کردیا۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق انکوائری نامعلوم ذرائع آمدن اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر کی جائےگی، ڈی جی نیب لاہور کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اعلامیےکے مطابق فرح خان پر مختلف کاروبار کے نام پر بہت سے بینک اکاؤنٹس رکھنے کا الزام بھی ہے، فرح خان کے اکاؤنٹ میں گزشتہ 3 سال میں 847 ملین روپے ملے ہیں۔ نیب کا کہنا ہےکہ اتنی رقم فرح خان کے پروفائل کے مطابق نہیں ہے، یہ رقوم فرح خان کے ذاتی اکاؤنٹ میں ڈالی گئیں اور فوری نکال لی گئیں، میڈیا رپورٹس میں فرح خان پر غیر قانونی ذرائع سے اثاثے بنانے کے الزامات لگائے گئے تھے۔