آج شب طارق جمیل کے ہمراہ تحریک کی کامیابی کیلئے دست دعا بلند کروں گا: عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ آج شب مولانا طارق جمیل کے ہمراہ اپنی تحریک کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کریں گے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ ’پاکستان 14 اگست 1947 بمطابق 27 رمضان المبارک کو معرضِ وجودمیں آیا۔‘عمران خان نے مزید لکھا کہ ’27 رمضان المبارک کی انہی مبارک ساعتوں میں میں آج رات 10 بجےمولاناطارق جمیل کے ہمراہ پیارےوطن پاکستان کی حقیقی خودمختاری وجمہوریت کی اپنی تحریک کی کامیابی کیلئے رب العزت کے حضور دستِ دعا بلندکروں گا۔‘