دورہ سعودی عرب: وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے۔گورنر مدینہ نے اعلیٰ سعودی حکام کے ہمراہ ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو ، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، نوبزادہ شاہ زین بگٹی، مریم اورنگزیب اور خواجہ آصف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔منصب وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔