سندھ حکومت کا عید الفطر کے موقع پر 4 دن کی چھٹیوں کا اعلان
کراچی: سندھ حکومت نے عید الفطر کے موقع پر چار دن کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر پر 2 مئی سے 5 مئی تک چھٹیاں ہوں گی۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی عیدالفطر پر 2 مئی بروز پیر سے 5 مئی بروز جمعرات تک کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔