لاہور ہائیکورٹ نے عید الفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے عید الفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ، علاقائی بنچز اور ضلعی عدلیہ کے لیے چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، عید الفطر پر 2 مئی سے 5 مئی تک صوبائی عدالت میں چھٹیاں ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر پر 2 مئی سے 5 مئی تک عدالتوں میں مقدمات کی سماعت نہیں ہوسکے گی۔