وزیراعظم کی روضہ رسولؐ پر حاضری، نماز مغرب کی ادائیگی
ہمراہ روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور نماز مغرب ادا کی۔ وزیراعظم کو دورے کی دعوت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دی ہے۔وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہے، جس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دیگر وزراء بھی شامل ہیں۔ شہبازشریف اور ان کا وفد دورے کے دوران عمرے کی ادائیگی بھی کریگا۔
وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے میں سعودی کنگ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سمیت دیگر حکام سے اہم ملاقات کریں گے