امریکی فوج کے 2 اپاچی ہیلی کاپٹر ٹریننگ کے دوران گر کر تباہ
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں 3 فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار 2 فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایک ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گیا ۔ رپورٹس کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹر ٹریننگ سیشن کے بعد واپس آرہے تھے، امریکی فوج کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔ حالیہ برسوں کے دوران امریکی فوج کے طیاروں کے کئی حادثے دیکھنے میں آئے ہیں، رواں برس مارچ میں دو امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کینٹکی میں ٹریننگ فلائٹ کے دوران آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 9 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ اس سے قبل فروری میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے حادثے کے نتیجے میں دو نیشنل گارڈ کے اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ گزشتہ برس نیٹو کی فوجی مشقوں کے دوران V-22B اوسپرے جہاز کو حادثے کے نتیجے میں چار امریکی فوجی ہلاک ہو گئے