فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی وجہ سامنے آگئی

بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو سی سی پی او لاہور کے مراسلے کی وجہ سے بیرون ملک جانے سے روکا گیا، جس میں کہا گیا کہ فرخ حبیب تھانہ ریس کورس اور تھانہ شادمان کے 2 مقدمات میں نامزد ہیں۔ فرخ حبیب پر دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے مقدمات درج ہیں، سی سی پی او لاہور نے مراسلہ میں فرخ حبیب کی بیرون ملک فراری کا اندیشہ ظاہر کیا تھا۔ سی سی پی او لاہور نے 28 اپریل کو ڈی جی ایف آئی اے کو سٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا مراسلہ بھجوایا تھا، مراسلے کی وجہ سے فرخ حبیب کو ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے سے روکا۔