سابق حکومت نے روس سے سستے تیل کا ڈھنڈورا پیٹا، ہم نے حصول ممکن بنایا، مصدق ملک

وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ سابق حکومت نے روس سے سستے تیل کا صرف ڈھنڈورا پیٹا، ہم نے حصول ممکن بنایا۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت پٹرولیم کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کے سفر کے لیے توانائی کی فراہمی ضروری ہے، وزیراعظم نے کل بتایا روس سے معاہدہ ہو چکا ہے، روس سے جلد سستا تیل آئے گا۔ مصدق ملک نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے توانائی کی کمی کو پورا کر رہے ہیں، جلد ہی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا، گزشتہ حکومت نے روس سے تیل درآمد کا صرف ڈھنڈورا پیٹا، روس سے تیل کے حصول کو موجودہ حکومت نے ممکن بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے 10 سے 14 ارب ڈالر کی ریفائنری کے قیام کا اعلان کیا، آئل ریفائنری کے قیام سے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔