لاہور:مصری شاہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سےسب انسپکٹر شہید

: لاہور میں مصری شاہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کا سب انسپکٹر شہید ہو گیا,واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی. تفصیلات کے مطابق فوٹیج میں نامعلوم حملہ آور کو ہیلمٹ پہنے بائیک پر کھڑے انتظار کرتے دیکھا جا سکتا ہے, سب انسپکٹر جیسے ہی حملہ آور کے قریب سے گزر کر آگے جاتا ہے حملہ آور کی طرف سے پیچھے سے فائر کیا جاتا ہے, سب انسپکٹر کے زخمی ہوکر گر جانے پر حملہ آور قریب آ کر ایک بار پھر فائرنگ کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ارشد نامی سب انسپکٹر کو 3 گولیاں لگیں،ایک گولی چھاتی ، ایک دل اور ایک گولی سب انسپکٹر کی گردن کے دائیں جانب لگی۔ سب انسپکٹر ارشد کو یکی گیٹ نواز شریف ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نا ہو سکے، سب انسپکٹر ارشد انویسٹی گیشن پولیس میں فرائض سر انجام دے رہا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی محمد علی نامی اہلکار پر نامعلوم افراد نے گلبہار ٹاون میں حملہ کر کہ زخمی کر دیا تھا۔