مسلم لیگ ن اپنے پارٹی امیدوار سے دستبردار ہوگئی، امید ہے آصف زرداری بھی ان کے نام پراتفاق کرجائیں گے۔صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن اپنے پارٹی امیدوار سے دستبردار ہوگئی ہے سوفیصد امید ہے کہ آصف علی زرداری بھی ان کے نام پر اتفاق کرجائیں گے۔ تمام اپوزیشن جماعتوں کے لئے وہ اتفاق رائے کی علامت ہیں۔مولانافضل الرحمان کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی نے انہیں خود کہا کہ آپ اس ایشو پر برج کا کردار ادا کریں بعد ازاں وہ خود اپنے موقف سے پھرگئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملکی سیاست میں کسی کے کہنے پرنہیں آئے بار بار امیدوار بدلنے سے عوام میں اچھاتاثر نہیں جائے گا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اس بات پرمتفق ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی، آصف زرداری اچھے دوست ہیں، ملاقات میں ان سے مشکل سوالات نہیں کرونگا اپوزیشن کے اعتماد پر ان کا مشکور ہوں۔